ثاقب سمیر 14

ثاقب سمیر نے تماشہ سیزن 5 میں مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) رئیلٹی شو تماشہ سیزن 5 میں اداکار ثاقب سمیر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔رئیلٹی شو تماشہ سیزن 5 میں عدنان صدیقی میزبان (بادشاہ)کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اس میں اداکار ببرک شاہ، فلم اسٹار لیلی، سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب، ڈاکٹر زی، ثاقب سمیر سمیت دیگر امیدوار شریک ہیں۔تماشہ میں کبھی ڈاکٹر زی اور سامعہ حجاب کی لڑائی ہورہی ہے تو کبھی ببرک شاہ اور ڈاکٹر زی جھگڑ رہے ہیں لیکن ثاقب سمیر ان سب کے بالکل برعکس ہیں۔

ثاقب سمیر ڈراموں میں منفی کرداروں کے لیے مشہور ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ اس کے بالکل برعکس ہیں، وہ شو میں انتہائی مثبت رہے ہیں، وہ دوسروں کی عزت کرتے ہیں، ان کی مدد کرتے ہیں اور یہاں تک کہ ایسے کام بھی خود کرلیتے ہیں جو ان کی ذمہ داری نہیں ہوتے۔اداکار کے اس رویے کو ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور وہ ان کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثاقب سمیر کس طرح لوگوں کی مدد کررہے ہیں اور جو کام ان کے ذمے نہیں ہیں وہ بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں