سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ 125

تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، غزہ میں تباہی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں لاکھوں انسانوں کی تباہی پر بے بسی کے عالم میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے، شہریوں کیلئے ناقابل تصور تباہی ہے، یہ سچائی کا لمحہ ہے، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، سب اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں