نادیہ حسین 119

بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے 53 کروڑ کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں 53 کروڑ کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نادیہ حسین اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر فیصلہ 2 جون کو سنایا جائے گا۔ استغاثہ کے مطابق نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں عاطف خان کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں