آصفہ بھٹو زرداری 24

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور موثر ذریعہ ہے، آصفہ بھٹو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول اور پاکستانپیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور موثر ذریعہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور ان تک رسائی کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں