پشاور(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ مذاکرات کیلئے خان تک رسائی شرائط میں سے ایک تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہرمکمن کوشش کرتے رہے ہیں، بیرسٹرسیف کا یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ آفرکے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کی، انٹرویوکے دوران بیرسٹرسیف کے تمام دعوؤں کوبھی مستردکرتا ہوں، ان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت اور مذاکرات کے ہر طریقے سے کوشش کی، تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ مذاکراتی عمل کے دوران عمران خان تک رسائی بھی ہماری شرائط میں سے ایک تھی۔واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں مگر وہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔







