پاکپتن 15

بھارتی ایجنٹ گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

اوکاڑہ( شیر محمد)پاکپتن میں نیو غلہ منڈی کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تعلق کا دعویٰ کیا ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت واجد علی ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں