ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار و کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور ہسپتال سے تصاویر بھی شیئر کیں۔نہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے گھر برکت آئی ہے اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔
تصاویر میں اداکار کی دوسری اہلیہ ماہ جبین کو نومولود بچی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران منور فاروقی نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں۔









