مصدق ملک 75

بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، مصدق ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بغیر شواہد کے مہم جوئی کے نظریے کو دفن کرنا ہے، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائیں گے، عالمی برادری کے سامنے حقائق سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے کی تھانیداری کا بت پاش پاش ہوگیا، بھارت نے جارحیت میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، روایتی جنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے بھارتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں