آئی سی سی 12

بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ کرکٹ باڈی کے مطابق پاکستان کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایجبسٹن میں ہونے والے میچ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی، کپتان فاطمہ ثنا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کی۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے میچ میں قومی ویمن ٹیم کے خلاف بھارتی ویمن ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں