بلاول بھٹو زرداری 11

بلاول نے محسن نقوی کو سب سے محنتی وزیر قرار دیدیا

ملتان (رپورٹنگ آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سب سے محنتی وزیر قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی ان کے بڑے بھائی ہیں، کافی ذمے داریاں اٹھا رہے ہیں۔

بلاول نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر سیاسی قیدی قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کی بھی مذمت کی۔انہوںنے کہاکہ وہ نہ کسی پر تنقید کررہے ہیں اور نہ کسی کو گالی دے رہے ہیں، صرف اپنا موقف پیش کررہے ہیں، ان کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں