نیر بخاری 9

بلاول بھٹو قومی سطح کے رہنما اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو قومی سطح کے رہنما اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، ان کا مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی نمائندہ جماعت ہے،جنوبی پنجاب میں والہانہ استقبال اور چیئرمین بلاول بھٹو پر گل پاشی عوامی محبتوں کا تسلسل ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نئے صوبوں پر چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف دوٹوک اور واضح ہے،نئے صوبوں کا فیصلہ انتظامی حکم نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار سے ہوگا۔انہوںنے کہاکہ نئے صوبوں سمیت تمام فیصلے آئین کے تحت ہونے چاہئیں،بحیثیت سیکرٹری جنرل۔تین ماہ قبل سے مسلسل کہہ رہا ہوں کہ فیصلے آئینی طریقہ کار کے مطابق کیے جائیں۔ نیئر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئینی فورمز کے فیصلوں کی پابند ہے اور ان پر عملدرآمد بھی کرتی ہے،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی آئینی مدت پوری کریں۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال معمول کے مطابق نہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کو سیاسی محاذ آرائی نہیں، سیاسی مفاہمت اور استحکام کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر قومی معاملات اور مسائل کا حل نکالے،مذاکرات اور اتفاقِ رائے ہی ملکی مسائل کے پائیدار حل کا راستہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قومی معاملات پر سیاسی قیادت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں تقریباً 40 فیصد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوںنے کہاکہ گندم 8 ہزار روپے فی من تک پہنچنے سے عام آدمی روٹی کے لیے پریشان ہے۔انہوںنے کہاکہ کسان سے گندم 2,200 روپے فی من خریدی گئی، پیداواری لاگت 3,500 روپے سے زائد ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومتی پالیسیوں نے زراعت اور کسان کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کسان اور کاشتکار کو تحفظ اور فصلوں کا مناسب معاوضہ دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ زراعت دوست پالیسیاں بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کے باوجود اشیائے ضروریہ کی درآمد تشویش ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں