بلاول بھٹو زرداری 32

بلاول بھٹو زرداری کی چارسدہ میں جمعیت علمائے ِ اسلام (ف) کے رہنما و سابق ایم پی اے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں جمعیت علمائے ِ اسلام (ف) کے رہنما و سابق ایم پی اے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے مولانا محمد ادریس پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں مولانا محمد ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے مولانا محمد ادریس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء ِ اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان سے حی مولانا محمد ادریس کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے مولانا محمد ادریس کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا ء کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا ء کی ۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ مولانا محمد ادریس پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں