بلاول بھٹو زرداری 12

بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کندھ کوٹ کے نائب صدر سردار عالمگیر خان کوش کے قتل کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کندھ کوٹ کے نائب صدر سردار عالمگیر خان کوش کے قتل کی مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے سردار عالمگیر خان کوش کے قتل پر اظہار دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے سردار عالمگیر کوش کے سوگوار خاندان سے افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے سردار عالمگیر خان کوش مرحوم کیلیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ء کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں