بلاول بھٹو زرداری 80

بلاول بھٹو زرداری کی حضرت لعل شہباز قلندرکے عقیدت مندوں کو سالانہ عرس کی مبارکبا د

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندرکے عقیدت مندوں کو سالانہ عرس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عدم برداشت اور تشدد کے مقابلے کے لیے ان تعلیمات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔اپنے بیان میں حضرت لعل شہباز قلندرکا پیغامِ محبت، رواداری اور انسانیت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندرکی تعلیمات نفرت، انتہاپسندی اور تقسیم کی نفی کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قلندرکا عرس اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی روح صوفی روایات میں پیوست ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوفی تعلیمات باہمی احترام، برداشت اور مساوات کا پیغام دیتی ہیں،

موجودہ حالات میں عدم برداشت اور تشدد کے مقابلے کے لیے ان تعلیمات کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نوجوان قلندرجیسے صوفی بزرگوں کے پیغام کو اجاگر کر کے معاشرے کو امن، انصاف اور بھائی چارے کی راہ پر گامزن کر یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں