ماہ نور چیمہ 112

برٹش پاکستانی طالبہ کی جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن( جی سی ایس ای)کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی۔

برطانیہ میں او اور اے لیول کے نتائج جاری ہوگئے ہیں، ان امتحانات میں آئن سٹائن سے زیادہ آئی کیو رکھنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین سکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیئے اور تمام میں اے سٹار گریڈ حاصل کر لئے۔

پاکستانی طالبہ کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ہے، مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 رہا ہے، وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔

آئن اسٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا سکور بھی 160 ہوگا۔

واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے، یہ فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں