لاہور( رپورٹنگ آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت16روپے اضافے سے 424روپے،
زندہ برائلر مرغی کی قیمت11روپے اضافے سے 293روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے208روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ سے20روپے کلو زائد تک پرفروخت کیا جاتا رہا۔








