رانا ثناء اللہ 24

بجٹ میں عوام کو اچھا ریلیف پیکج ملے گا،تیار ہورہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہاہے کہ کوئی ایسی ترمیم زیر غور نہیں، جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کاحق چھینا جائے۔

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے اچھا ریلیف پیکج تیار ہو رہا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت پوری دنیا کو امن دینے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوںے کہاکہ پوری دنیا امن کے لیے اس خطے کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، 10 گنا بڑے دشمن کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں