طلال چوہدری 36

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پراپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے، طلال چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن پراپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ باقاعدگی سے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرتا ہے، بورڈ میں آنکھ ، دل، ناک، کان، گلہ کے ماہرین شامل ہوتے ہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ بورڈ میں ڈینٹل سرجن اور دیگر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، علاج بین الاقوامی طبی اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے، متعدد بار پمز اسلام آباد میں سپیشلسٹ کی نگرانی میں آنکھ کا علاج کیا گیا، علاج کے بعد آنکھ کی بینائی 6/6 رپورٹ ہوئی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جامع رپورٹ پر سپریم کورٹ بھی اطمینان کا اظہار کر چکی ہے، جب احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست ناکام ہو گئی تو اب ہمدردی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں