بابر اعظم 8

بابر اعظم کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں7سال بعد مایوس کن واپسی، صرف 12 رنز پر ڈھیر

ایبٹ آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی مایوس کن رہی، بابراعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)کے خلاف صرف 20 گیندوں کا سامنا کیا۔ فاسٹ بولر ارشد اقبال نے بانسر پر انہیں آٹ کیا، بابراعظم نے شارٹ گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن زیادہ رنز نہ بنا سکے۔بابراعظم نے آخری بار فرسٹ کلاس میچ 7 سال قبل کھیلا تھا اور قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا۔کپتان بابراعظم دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بناسکے۔

2023 کے آغاز سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے جبکہ آخری 39 اننگز میں وہ صرف 8 نصف سنچریاں بنا سکے ہیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے بابراعظم سے بڑی اننگز کی توقعات وابستہ تھیں، تاہم ابتدائی میچ میں جلد آٹ ہونے کے باعث بڑی اننگز کا انتظار مزید بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں