بیرسٹر گوہر 14

ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے حالات نہیں تھے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا جاتا، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس میں 23 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، کچھ مشتبہ اکاؤنٹس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں ایسے حالات نہیں تھے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا جاتا، پوری بیوروکریسی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کے بعد سے سہیل آفریدی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، ارکانِ صوبائی اسمبلی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کھوکھلے مذاکرات اور دعوئوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، حکومت بتائے کہ مذاکراتی عمل کیوں ختم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں