صائمہ نور 15

ایک دہائی سے زائد وقفے کے بعد ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ کام کر رہی ہوں’ صائمہ نور

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ تقریباًایک دہائی سے زائد وقفے کے بعد سینئر ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ان کے ساتھ میری آخری فلم ”گلابو ”تھی اور اب ”مُکھو”کر رہی ہوں اور دعا ہے کہ اسے بہت کامیابی ملے۔

ایک انٹر ویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میری دعا ہے کہ آنے والا وقت صرف صائمہ کا نہیں بلکہ ساری فلم انڈسٹری کا ہو اور ہماری انڈسٹری ایک بار پھر عروج حاصل کرے۔انہوںے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کی توقعات پر پوری اترے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فلمی صنعت میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اگر معیاری کام کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستانی سینما دوبارہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں