اوکاڑہ( شیر محمد)اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد محسن سمیت متعلقہ تمام اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسداد سموگ مہم، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور اوور لوڈنگ (ایکسل لوڈ) کی روک تھام کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ کا خاتمہ، سڑکوں کی حفاظت اور عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ ایک مہلک ماحولیاتی مسئلہ ہے دھواں دینے والی گڈیاں، اینٹوں کے روایتی بھٹے اور فصلوں کی باقیات جلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی سی این جی، ایل پی جی اور ناقص گیس سلنڈرز کا استعمال انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایسے تمام گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے۔ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ سڑکوں کی پائیداری اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ایکسل لوڈ کی حدود پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اوور لوڈ گاڑیوں کے چالان اور بندش بلا تاخیر کی جائے۔
سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے والوں کو سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے۔ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا تمام اڈوں پر مقررہ کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں اور سڑکوں پر صرف وہی گاڑیاں چلیں جن کے پاس فعال فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہوں۔









