فواد چوہدری 110

ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ 95فیصد مردم شماری مکمل ہونے پر پینتالیس ارب روپے لگ گئے، شہری سندہ اور خصوصاً کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھا دی گئی ہے ، اس کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہو سکتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں