ایل این جی 15

ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت 25.83ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 25.8ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے 5مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے مین جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت فروخت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں