نیٹ بال چیمپئن شپ 70

ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے کوریا میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں گیارہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ہندوستان شامل ہیں۔پاکستان کو گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے.

پاکستان اپنے گروپ بی میں پانچ لیگ میچ کھیلے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے ساتھ 27 جون کوکھیلے گا،دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے ساتھ، تیسرا میچ کوریا کے ساتھ 29 جون کو جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں