شی جن پھنگ 13

ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی علاقائی ترقی کا قابلِ عمل تصور ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)شین زین اپیک سی ای او سمٹ 2026 میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ نے ایک اہم تجویز پیش کی کہ عالمی خلیجی اقتصادی تعاون کا اتحاد قائم کیا جائے۔ یہ تصور ایشیا پیسیفک خطے کی مشترکہ ترقی کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک قابلِ عمل راستہ فراہم کرتا ہے۔

ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کی بنیاد کھلے پن اور تعاون کا اصول ہے۔ کھلا پن ایشیا پیسیفک کی معیشت کی زندگی کی ضمانت ہے اور یہ وہ اہم نکتہ ہے جس پر شی جن پھنگ متعدد مرتبہ زور دے چکے ہیں۔ ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کی بنیادی قوت جدت پر مبنی ترقی سے حاصل ہوتی ہے، جبکہ اس کا اہم مقصد خطے میں ترقی کے فرق کو کم کرنا ہے۔ شی جن پھنگ نے”ایشیا پیسیفک سائنسی و تکنیکی جدت کی شراکت داری قائم کرنے” کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک میں جدت کے تعاون کے لیے سمت متعین کی ہے۔

عالمی خلیجی اقتصادی تعاون کے اتحاد کی تجویز کا مقصد ایشیا پیسیفک کے صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان مستقل بنیادوں پر رابطے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔ اس تصور کے تحت قائم کیے جانے والے تعاون کے ذرائع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایشیا پیسیفک کے صنعتی و کاروباری ادارے صنعتی چین میں معاونت پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے، سبز منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تبادلوں اور باہمی استفادے کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔ اس طرح اپیک سربراہ اجلاس میں حاصل ہونے والے اتفاقِ رائے کو ٹھوس منصوبوں، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاح کے فوائد میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی اور لاکھوں مارکیٹ اداروں کی عملی کاوشوں کے ذریعے ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کی مضبوط اقتصادی بنیاد قائم ہوگی۔

ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کی قدر و سمت جامع اور مشترکہ استفادے اور عوامی فلاح کو بنیادی اہمیت دینے میں مضمر ہے۔ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کے تناظر میں مشترکہ خوشحالی کا مقصد ہرگز چند علاقوں یا چند گروہوں کی دولت میں اضافہ نہیں بلکہ ترقی کے ثمرات ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کے وسیع عوام تک پہنچانا ہے۔

یہ ایک بالکل نیا تعاون کا اقدام ہے جو ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی کے تصور کو آگے بڑھاتا ہے۔ عالمی خلیجی اقتصادی تعاون کا اتحاد مختلف فعال خلیجی اقتصادی خطوں سے آغاز کرتے ہوئے کھلے پن، جدت، عملی اقدامات اور جامع استفادے کی سمت میں مسلسل آگے بڑھے گا۔ یقین ہے کہ یہ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک قابلِ عمل راستہ فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں