ترک فضائیہ 11

تعاون کی دعوت میں موجود چین کے مواقع کو سمجھنے کی ضرورت ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شین زین میں اپیک سی ای او سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا، جس پر عالمی برادری کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔

اس وقت ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی کو نئے چیلنجز اور مواقع درپیش ہیں۔ ایک جانب عالمی صورتحال میں تبدیلیاں اور پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں، عالمی اقتصادی ترقی کی قوت کمزور ہے اور یکطرفہ پسندی و تحفظ پسندی زور پکڑ رہی ہے، جس سے ایشیا پیسیفک میں اقتصادی و تجارتی تعاون متاثر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اے آئی سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تیز رفتار پیش رفت خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے نئی گنجائش پیدا کر رہی ہے۔ کھلا پن یا بندش، تعاون یا تقسیم، تبدیلی یا قدامت، یہ وہ اہم سوالات ہیں جن کا ایشیا پیسیفک کی معیشتوں کو عہد حاضر میں جواب دینا ہوگا۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین نے ان اہم سوالات کا واضح جواب پیش کیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے کلیدی خطاب میں چار تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنا ہوگا، کھلے پن اور تعاون کے پل تعمیر کرنا ہوں گے، جدت اور ترقی کی قوت کو متحرک کرنا ہوگا اور باہمی مفاد و مشترکہ کامیابی کے راستے وسیع کرنا ہوں گے۔ ان تجاویز نے ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر اور خطے کی مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے سمت متعین کر دی ہے۔

چین ہمیشہ ایشیا پیسیفک تعاون کا پُرعزم حامی، فعال شراکت دار اور اہم رہنما رہا ہے۔ رواں سال چین کے “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے آغاز کا سال ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اپنے کلیدی خطاب میں نشاندہی کی کہ چین کاپندرہواں پانچ سالہ منصوبہ نہ صرف چین کی اپنی ترقی کا خاکہ ہے بلکہ ایشیا پیسیفک اور حتیٰ کہ عالمی اقتصادی ترقی کے لیے مواقع کی فہرست بھی فراہم کرتا ہے اور عالمی کاروباری برادری کے لیے چین کی جانب سے تعاون کی دعوت ہے۔ متعدد شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے کلیدی خطاب نے عالمی کاروباری برادری کے اس اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے اور چینی منڈی میں مزید گہرائی کے ساتھ کام کیا جائے۔

جدت پر مبنی ترقی اور سبز منتقلی چینی معیشت کے اہم رجحانات ہیں، جو عالمی کاروباری برادری کو وسیع امکانات پر مبنی ترقی کی گنجائش فراہم کریں گے۔ ٹیرف میں کمی، مارکیٹ تک رسائی میں توسیع اور خدمات کے شعبے میں کھلے پن کو مستحکم انداز میں وسعت دینا عالمی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے مزید مستحکم، قابلِ پیش گوئی اور بہتر ماحول فراہم کرے گا۔

اپیک سی ای او سمٹ 2026 کو ایک موقع بناتے ہوئے ایشیا پیسیفک اقتصادی انضمام کا عمل مسلسل آگے بڑھے گا اور مختلف ممالک کی کاروباری برادری چینی طرز جدیدیت کے مواقع سے مزید بہتر انداز میں مشترکہ استفادہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں