عرفان صدیقی 130

اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت کے باوجود اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ عزت مآب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کے انتخابات کو پتھر پر لکیر قرار دیتے ہوئے میڈیا کو تنبیہ کی تھی کہ انتخابات پر شکوک وشبہات نہ اٹھائے جائیں لیکن اچانک انتخابات میں تاخیر کے نام پر میڈیا سرکس لگا دیا گیا ہے شاید یہ شور شرابا ابھی بارگاہ عدل تک نہیں پہنچا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں