مولانا فضل الرحمان 8

اپنے مفادات کیلئے تضادات کی سیاست کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمن

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کیلئے تضادات کی سیاست کی جارہی ہے، ہم فوج کے خلاف نہیں، فوج ہماری دفاعی قوت ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کہا کہ مجھے دعوت دینے پر میں ہائیکورٹ بار کا مشکور ہوں، یہ اجتماع ملک کے دانشور لوگوں کا اجماع ہے، خواہش ہے ملک کی موجودہ صورت حال پر کچھ معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں تین قسم کے نظریات کے حامل لوگ پاکستان کی وجود کی تشریح کرتے ہیں، 1973 اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل دیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج تک اسلامی نظریاتی کونسل کے کسی ایک سفارش پر قانون سازی نہیں ہوسکی، ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے؟ ہماری برآمدات کی پوزیشن کیا ہے، ڈالر کے مقابلے ہمارے روپے کی قدر کیا ہے؟ آج مہنگائی کی شرح کیا ہے؟ اپنے خطے کے ممالک کے ساتھ موازنہ کیا جائے، آج ہم کہاں کھڑے ہیں؟ اس کا زمہ دار کون ہے؟ سیاست دان کو زمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، سیاست دان ایسے گھوڑے پر سوار کیے جاتے ہیں جس کا کنٹرول سیاست دان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کا حشر کیا ہے کہ اس ملک میں کون ہے کہ ملکی نظام سے مطمئن ہو، ہم نے لمبا عرصہ صوبوں کے اختیارات کی جنگ لڑی ہے، یا تو ہم نے چار صوبوں کو ایک صوبہ بنایا یا تو ہر صوبے کو پتہ نہیں کتنا تکڑے بنانے کی سوچ رہے ہیں، یہاں کچھ علاقوں سے صوبوں کے مطالبات اٹھے، اس وقت اس طرح مطالبات غداری سمجھی جاتے ہیں آج معلوم نہیں کس طرح صوبوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات آئی، ہمارے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر دہشتگردی گورنر راج اور ایمرجنسی کی وجہ سے تو کیا بلوچستان کے حالات ایسے نہیں، معدنی ذخائر کے بل کو بلوچستان نے پاس کیا یہاں پاس نہیں ہوا، بلوچستان میں اس لئے گورنر راج نہیں لگا، ماضی میں ہم نے کہاں فاٹا کے پرانے حیثیت میں جوں کا توں رکھنا یا کے پی میں ہی رکھنے اس کا فیصلہ وہاں کے لوگ کریں، مجھے اس وقت براہ رات باجودہ نے کہا کہ مولانا آپ مخالفت کیوں کررہے ہیں ہم پر امریکی دبائو ہے، اب دوبارہ فاٹا کو وفاق کے زیر انتظام لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خود براہ راست وفاقی وزرا نے بتایا ہے، انکا خیال تھا کے مولانا خوش ہوگا، سب انہیں فاٹا میں معدنی ذخائر نظر آئے ہیں اس لئے فاٹا کو وفاق کے زیر انتظام کیا جا رہا ہے، فاٹا میں پولیٹکل ایجنٹ کا نظام واپس لایا جا رہا ہے، ہمارے قبائلی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کو کرفیو لگتی ہے، ان دو دنوں میں ہمارے قیمتیں اثاثے لیکر جاتے ہیں، آج کوئی دہشتگردی صوبے میں نہیں؟ مکمل امن و امان ہے۔

انہوںنے کہاکہ امن و امان ہے تبھی،ہماری سیکورٹی واپس لے لی گئی، اپنے مفادات کے لئے تضادات کی سیاست کی جارہی ہے، ہم صوبوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں، اپنے ایجنڈے کو تکمیل دینے کے لئے جعلی اسمبلیاں بنائی جارہی ہے، ہم فوج کے خلاف نہیں ،فوج ہماری دفاعی قوت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن میں ہے، شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے، اس وقت تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے،عمرے سے آیا تو پی ٹی آئی کا دفد ملا، ادھر سے پی ٹی آئی مارچ شروع ہوا حکومت نے کہا اسلام آباد آنے نہیں دیں گے، حکومت نے مداخلت کا کہا، کال آئی کہ وزیراعظم نے کھانے پر بلایا، میں نے کہا میرے ساتھ ٹیم آئے گی ہم گئے،تفصیلی گفتگو ہوئی، ہم نے پی ٹی آئی مطالبات سامنے رکھے انکا نکتہ نظر بھی سمجھا، پی ٹی آئی کو احوال بتایا انہوں نے کہا ہمارے مطالبات ماننے جائیں ہم لانگ مارچ ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نماز کے وقت گیا ،مجھے کہا گیا کہ کابینہ نے کہا کہ ہر صورت گورنر راج لگنا چاہیں، جو کابینہ لکڑیوں کے سہارے چلے کیا اس میں ہمت ہے کہ وہ یہ جواب دیں،

ایسے حکومت کا کیا کہوں کہ کمٹمنٹ کے باجود ایسا کریں، اب تک موجودہ حکومت کی دہشتگردی سے متعلق کیا کارکردگی ہے، وزیراعظم آج آپ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور پنجاب میں ان کے لوگ بھی رہا کروارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تب مانتے تو کشیدگی اتنی نہیں بڑھتی، ہم ملک میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو بھی انکے بیانیہ کے خلاف جاتے ہیں کہتا ہے انکے خلاف فائلیں لا، ہماری جوانی جدوجہد میں گزری ہے اس عمر میں جیل میں بھیجنا چاہتے ہیں تو آرام کرلیں گے، ڈمی اسمبلیاں عوام کی خدمت نہیں کرسکتی، ایسی اسمبلیاں صرف طاقت ور کی خدمت کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں