ممئی (رپورٹنگ آن لائن)نامور بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ انڈسٹری کا خراب ریکارڈ ہے، یہاں اداکاروں کی صلاحیتوں کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ کس طرح فلم ساز اچھے اداکاروں کو مخصوص قسم کے کرداروں تک محدود کر کے ان کی صلاحیتوں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔منوج باجپائی نے کہا کہ بالی ووڈ میں کئی ایسے باصلاحیت فنکار آئے جنہیں مناسب مواقع اور عزت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے۔اداکار نے اعتراف کیا کہ ان کی اپنی طویل اداکاری کے سفر میں بھی اب تک صرف 25 فیصد صلاحیت ہی استعمال ہو پائی ہے۔
منوج باجپائی نے کہا کہ انڈسٹری کا یہ پرانا وتیرہ رہا ہے کہ وہ فنکاروں کو ایک ہی قسم کے کرداروں میں فکس کر دیتی ہے، جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں زنگ آلود ہو جاتی ہیں۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے کہا کہ اسٹریمنگ سسٹمز نے انڈسٹری میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں، جہاں ناظرین اب بہتر اور معیاری مواد کو سراہتے ہیں اور کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔









