اوپن کرنسی 215

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.90روپے سے گھٹ کر170.65روپے اور قیمت فروخت171روپے سے گھٹ کر170.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید171.40روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت171.80روپے سے کم ہو کر171.40روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 196.50روپے سے کم ہو کر196.20روپے اور قیمت فروخت 198.50روپے سے کم ہو کر198.20روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231روپے اور قیمت فروخت233روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں