اعداد و شمار 45

امریکی صدر کی طرف سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 4 فیصد بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوگیا، 100 ڈالر فی بیرل کو چھو گئی۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا، 99 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، قدرتی گیس کی قیمت میں بھی 2 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب کو مسترد کردیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لئے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر ایران کے ردعمل پر براہ راست تبصرہ کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا میں نے ابھی ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں