جو بائیڈن 133

امریکی صدر کامصری ہم منصب اور امیر قطر کا شکریہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی معاہدے میں کردار ادا کرنے پر امیرِ قطر اور مصر کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے تمام پہلوں پر مکمل طور پر عمل کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں وقفے کے لیے اسرائیلی صدر اور ان کی حکومت کے عزم کو سراہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں