شہباز شریف 36

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سفارتی کوششوں نے لبنان میں جنگ بندی ممکن بنائی،وزیر اعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سفارتی کوششوں نے یہ جنگ بندی ممکن بنائی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ امن کی جانب مثبت پیش رفت ہے، امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل امن کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ایران میں جنگ بندی کے بعد لبنان اور اسرائیل نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ہوئی ہے، دونوں ممالک 10 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں