نیتن یاہو 20

امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران کے خلاف جاری جنگ اور ممکنہ فوجی کارروائیوں میں اضافے کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا، نیتن یاہو نے ٹرمپ پر زور دیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے فوری بعد ایران پر حملے کئے جائیں جبکہ ٹرمپ مذاکرات کو مزید موقع دینے کے خواہاں ہیں۔رپورٹ میں ایک اسرائیلی عہدیدار نے گفتگو کو سخت اور امریکی عہدیدار نے براہ راست قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث امریکا میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی پر صدر ٹرمپ کو سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جبکہ 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز اس صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں