تہران(رپورٹنگ آن لائن) روس کے سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا کہ امریکا کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔
روس کے سابق صدر دیمتری میدودیف نے ایران میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایرانی قوم امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گی، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایران کے دکھ میں شریک ہے، سپریم لیڈر کی شہادت نے ایرانی قوم کو متحد کر دیا۔
روسی وفد کی ایران کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، مسعود پزشکیان نے ایران روس سٹریٹجک معاہدوں پر عمل میں تیزی پر زور دیا۔









