عباس عراقچی 12

امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کا مطلب آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا نہیں ہے، اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں