جوبائیڈن 10

پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا، سابق صدر بائیڈن کو شدید درد کا سامنا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ بیماری ان کی ہڈیوں سے آگے بھی پھیل چکی ہے اور انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔

ہنٹر بائیڈن نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بیماری بہت تکلیف دہ ہے اور کئی حوالوں سے ان کی جسمانی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، 83 سالہ ڈیموکریٹ رہنما کے ترجمان نے ہنٹر بائیڈن کے انٹرویو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے 4 ماہ سے بھی کم عرصے بعد انکشاف کیا تھا کہ ان میں پروسٹیٹ کینسر کی جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

جو بائیڈن کے ترجمان نے اکتوبر 2025ء میں بتایا تھا کہ سابق صدر کینسر کے علاج کیلئے ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں