جینٹ ییلن 73

امریکا اور چین پر تعلقات کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ ایک ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کرنا امریکا اور چین کی ذمہ داری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات پر زور دیا۔امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر معاشی فائدہ حاصل کرنا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں