علی باقری 15

امریکا اور اسرائیل کی مداخلت کا مقابلہ کرنا ایران کی پالیسی کا حصہ ہے، علی باقری

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی قومی سلامتی اعلی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور دیگر بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ایران کی پالیسی کا حصہ ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل تینوں ممالک ایران کے ساتھ مل کر علاقائی سلامتی کے قیام کے لیے مثر اقدامات کر سکتے ہیں۔

ایرانی رہنما علی باقری کے مطابق ایسا مشترکہ نظام قائم کیا جا سکتا ہے جو صرف خطے کے ممالک کی صلاحیتوں پر انحصار کرے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا دفاعی نظام اندرونی صلاحیتوں اور ملکی وسائل پر مبنی ہے۔علی باقری کا کہناتھا کہ خطے کی سلامتی کو علاقائی ممالک کے ذریعے یقینی بنانا ایران کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کا کوئی بھی کردار خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔ایران کی قومی سلامتی اعلی کونسل کے نائب سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج کی جدوجہد سے خطے میں استحکام، امن و سکون اور ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں