سہیل احمد 10

امانت چن میرے پسندیدہ اداکار ہیں ‘ سہیل احمد

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ امانت چن میرے پسندیدہ اداکار ہیں اوران کی فنکارانہ صلاحیتوں اور برجستہ اداکاری کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر میں خود یہ چاہتا ہوں کہ میری بیٹی، بہن یا والدہ ایسا ڈرامہ دیکھیں جس میں ذو معنی جگتیں اور نامناسب گفتگو نہ ہو تو پھر عوام بھی یقینا یہی سوچ رکھتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار معاشرے کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس پر اثرانداز بھی ہوتے ہیں، اس لئے ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

سہیل احمد نے کہا کہ کامیڈی کا مقصد لوگوں کو ہنسانا ہے، کسی کی تضحیک یا معاشرتی اقدار کو مجروح کرنا نہیں۔ ہمیں ایسی تفریح پیش کرنی چاہیے جس سے پورا خاندان لطف اندوز ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور صاف ستھری کامیڈی آج بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں