امام الحق 109

امام الحق نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر لگا دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)بابر اعظم پر بے جا تنقید، امام الحق نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر لگا دی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ایک اور لڑکی نے بے وفائی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے وہ خبروں میں ہیں اس سے پہلے بابراعظم کو بعض صحافیوں کی جانب سے ناقص کپتانی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا .

جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کی خبریں بھی زیر گردش تھیں۔امام الحق نے بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کیلئے ٹوئٹر پر پروفائل پکچر کی جگہ بابراعظم کی تصویر لگادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں