اسد قیصر 77

الیکشن کیلئے مذاکرات اور آئینی ترمیم کرنے بھی تیار ہیں،اسد قیصر

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم بڑھائے تو ہم الیکشن پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جو قانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے ،حکومت کی یہ قانون سازی نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے، حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے ایک دفعہ آئینی ترمیم کرنا پڑے توپی ٹی آئی اس کیلئے بھی تیار ہے تاہم حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی، اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کہا کہ ان پر جو حملہ ہوا اس کو بھی معاف کردیں گے، عمران خان نے ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔سابق اسپیکر نے کہاکہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی معاہدوں پر سیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں