واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو شخص بھی پچھلے الیکشن یا وسط مدتی انتخابات میں ووٹر فراڈ سے متعلق خبر دے گا اگر اس کے نتیجے میں فراڈ کرنے والے کو سزا ہوگئی تو خبر دینے والے کو دس لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کر سکیں۔









