اقوام متحدہ 16

اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ نے معائنہ کاروں کوغزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرٹرک کا کہنا ہے کہ ملنے والی باقیات میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جو اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ جنگی جرائم ہوئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے اسرائیلی زیرکنٹرول علاقوں کو بلڈوزروں کے ذریعے زمین بوس کیا جا رہا ہے اور لاشوں کا احترام بھی نہیں کیا جا رہا۔

وولکرٹرک نے متاثرین کی شناخت، فرانزک شواہد اورتدفین کے مقامات کا اندراج اور لواحقین کومطلع کرنے پر زور دیا، اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں