اقوام متحدہ 18

اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی کے 55 سال

اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن) 25 اکتوبر 1971 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 26ویں اجلاس میں قرارداد 2758 منظور کی گئی، جس کے تحت اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے تمام قانونی حقوق و مفادات بحال کیے گئے ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی افتخار علی نے اس تاریخی لمحے کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ قرارداد کی منظوری کے بعد اجلاس کے ہال میں دیر تک تالیاں گونجتی رہیں۔

اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کے 55 سالہ سفر پر نظر ڈالیں تو عالمی امور میں چین کی شرکت کا دائرہ مسلسل وسیع ہوا ہے۔ عالمی ترقیاتی تعاون سے لے کر بین الاقوامی امن و سلامتی تک، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے سے لے کر عالمی نظم و نسق کے نظام میں اصلاحات اور بہتری تک، چین نہ صرف کثیرالجہتی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا ہے بلکہ نئی تجاویز اور مؤقف بھی پیش کر رہا ہے۔ تاریخ کے اس نئے موڑ پر چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھنے، اقوام متحدہ کے ساتھ جامع تعاون کو مزید گہرا کرنے، عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور انسانی ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں