اقرا ء عزیز 13

اقرا عزیز نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اقرا ء عزیز نے اپنی ننھی بیٹی صوفیا حسین کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا ء عزیز نے بیٹی کے خوبصورت فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کے بیٹے کبیر حسین بھی موجود ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹی صوفیا حسین اور کبیر حسین کا نام لکھا ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبیر حسین چھوٹی بہن کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اسے پیار کررہے ہیں۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر کو چند گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھ کر اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ صبا ء قمر، ایمن خان، محب مرزا، اشناء شاہ ودیگر نے بھی تصاویر کو پسند کیا اور ماشا اللہ لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں