اسلام آباد ہائیکورٹ 15

اسلام آباد ہائیکورٹ،سانحہ پمز پر وزیراعظم کو پیش کردہ اور کارروائی کی رپورٹ طلب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز پر وزیراعظم کو پیش کردہ اور کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوئری کیلئے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو دی گئی رپورٹ اور کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت کی جانب سے وفاق کو سانحہ پمز پر تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے جواب طلب کیا کہ قائمہ کمیٹی صحت کی پمز سے متعلق گزشتہ سال کی رپورٹ پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں