اٹارنی جنرل 105

اسرائیلی سپریم کورٹ کی وزیر اعظم کو توہین عدالت کے جواب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اتوار کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو توہین عدالت کے الزامات کا جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق موومنٹ فار کوالٹی گورنمنٹ ان اسرائیل جو ایک اینٹی کرپشن گروپ ہے، نے نیتن یاہو کے ٹیلی ویژن خطاب کے بعد یہ شکایت کی۔

اس خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ متنازعہ عدالتی اصلاحات کے عمل کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔این جی او نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو نے عدالت کے ساتھ ایک معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کسی مقدمے میں ملوث وزیر اعظم کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ایسے معاملے میں حصہ لے جس سے مفادات کا تصادم پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں