رانا تنویر حسین 17

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان اپنے امن مشن میں کامیاب ہوگا ، رانا تنویر

مریدکے( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی ایند ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایران ،امریکہ جنگ رکوانے میں جو کردار ادا کررہا ہے اسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

رکن پنجاب اسمبلی رانا ظاہر اقبال ،سابق چیئرمین رانا حسیب عامر ،رانا ماجد نواز اور مسلم لیگ (ن)کے ضلعی نائب صدر چوہدری خضر ریحان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان اپنے امن مشن میں کامیاب ہوگا ،دنیا کی نظریںپاکستان کی طرف لگی ہیں ،امریکی صدر بھی معترف ہیں کہ پاکستان کا کردار مثالی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے امن میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان امن مذاکرات کی بیل کو منڈھے چڑھانے میں کامیاب ہوگا اورپاکستان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان الیکشن میں مسلم لیگ (ن)نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں ،عوام مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مشکلات بہت ہیں ،آئی ایم ایف کی شرائط پر بھی عمل کرنا ہے اور بجٹ میں عوام کو ریلیف بھی دینا ہے ،کوشش کریں گے عوامی توقعات کے مطابق بجٹ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں